تحصیل مونسپل آفیسر کہوٹہ کی غفلت ،ڈرائیوروں نے تجاوازت کی آڑ میں غریب دکاندار ..
تازہ ترین : 1

تحصیل مونسپل آفیسر کہوٹہ کی غفلت ،ڈرائیوروں نے تجاوازت کی آڑ میں غریب دکاندار وں کاجینا حرام کر دیا

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء )تحصیل مونسپل آفیسر کہوٹہ کی غفلت ٹی ایم اے کہوٹہ کے ڈرائیوروں کاتجاوازت کی آڑ میں غریب دکاندار وں کاجینا حرام کر دیاٹی ایم اے کہوٹہ کے ڈرائیوروں نے دوکانداروں کا بے جا تنگ کر نا اپنا وطیر ہ بنا رکھا ۔اگرکسی دوکاندار کا تھواڑ سا بھی سامان دوکان کے باہر پڑا ہو تو یہ ٹی ایم اے کہوٹہ کے دوکاندار اس غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیتے ہیں ۔

کہوٹہ کے متعدددوکاندار ان کے "بیسٹ فرنڈ"بھی ہیں کیونکہ جو ان کا "خیال"رکھتے ہیں یہ ان کا بھی"خیال"رکھتے ہیں اور جو دوکاندار ان کا ذرہ برابر بھی"خیال"ناں رکھے یہ اس زندگی دوزخ بنا دیتے ہیں کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے ڈی سی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 16:48:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں