کراچی ،گجر نالے سے 06کلو میٹر رقبے سے ناجائزتجاوزات کا خاتمے کو ممکن بنا دیا گیا

ایک ہزار غیر قانونی پختہ مکانوں کو مہندم گجر نالے کی چوڑائی 60 فٹ تک ہو گئی ہے،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی

بدھ 10 اگست 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی کی سربراہی میں گجر نالہ تجاوزات آپریشن کو مزید تیز کر دیا ۔گجر نالے پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ابتک 6 0 کلو میٹر کے رقبے پر سے ناجائز تجاوزات سے خالی کرالیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کیپٹن (ر) فرید الدین نے کہا کہ ضلع وسطی کو ناجائز تجاوزات کو مکمل ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی پر گجر نالہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ برسوں سے قائم پختہ غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنا ایک مشکل کام ضرور تھا لیکن وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کی ہدایت اور سندھ گورنمنٹ کی بھرپور قانونی سپورٹ کی بنا پر گجر نالے سے تجاوزات کے خاتمہ کو ممکن بنایاجاسکا ہے انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی مسلسل مخالفت کے باوجود ابتک گجر نالے سے تقریبا800 ناجائز غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مکانات منہدم کر کے نالے کی چوڑائی کو 60 فٹ تک اضافہ کردیا گیا ہے، جسکی وجہ سے سیوریج اور بارش کا پانی کی نکاسی مسلسل اور تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملبے کو بھی فوری ٹھکانے لگایا جارہا ہے جبکہ نالے کی صفائی کا کام بھی تواتر سے جاری ہے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی بلدیہ وسطی کو ہر قسم کی ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں جسکی بناء پر دن رات وہ ضلع وسطی کو تجاوزات سے پاک علاقہ بنانے کے لئے ہر قسم کے قانونی اقدامات کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں تجاوزات کے انہدام کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ نالوں کی صفائی ایکسی ویٹر مشین کے زریعے دن رات جاری ہے کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی کی بھرپور دلچسپی کی وجہ سے ضلع وسطی میں صفائی کا نظام بہتر ہوا ہے جسکی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے جگہ جگہ جمع ہونے والے کچرے کے ڈھیروں کو بھی ختم ہوگئے ہیں سینٹری ڈپارٹ اور ہیوی مشینری کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر ٹنوں کچرا شہرسے باہر منتقل کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب خصوصی ہدایت پر کی جانے والی صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو ضلع وسطی میں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی کی ذاتی دلچسپی کا اہم کردار ہے جبکہ انکی ٹیم کے افسران و کارکنان انکی ہمت افزائی کی بنا پر تندہی سے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں ضلع وسطی کی عوام ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے نظام کے بہتر ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :