2مبینہ مویشی چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ..
تازہ ترین : 1

2مبینہ مویشی چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں شہریوں نے 2مبینہ مویشی چور پکڑ لیے، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق ونڈالہ روڈ پر شہریوں نے دو افراد کو اس وقت پکڑ کر درگت بنا ڈالی جب وہ مبینہ طور پر مویشی چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ شہریوں نے مبینہ مویشی چور ساجد اور جہانگیر کی خوب دھلائی کرنے کے بعد شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جہانگیر خود کو پولیس اہلکار بتاتا ہے جس سے پولیس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے تاہم اسکے اصلی یا جعلی ہونے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 16:42:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں