لاہور ،علامہ اقبال ٹا ؤن میں آگ بجھانے کیلئے جانے والا ریسکیو اہلکار کرنٹ لگنے ..
تازہ ترین : 1

لاہور ،علامہ اقبال ٹا ؤن میں آگ بجھانے کیلئے جانے والا ریسکیو اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق،دوزخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹا ؤن میں آگ بجھانے کیلئے جانے والا ریسکیو اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹا ؤن کے رچنا بلاک میں آگ بجھانے کیلئے جانے والی ریسکیو ٹیم پر بجلی کے تار گر گئے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دو جھلس کرزخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بجلی کے تار گرنے کے بعد ریسکیو کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔دونوں زخمی اہلکار وں کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 16:32:26

اپنی رائے کا اظہار کریں