2017 سے قبل انتخابی فہرستوں کا مکمل ڈیٹا الیکشن کمیشن کے پاس آجائے گا،7دسمبر قومی ووٹر ڈے کے طور پر منایا جائے گا‘ انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا آغاز کردیا گیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 اگست 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ 2017 سے قبل انتخابی فہرستوں کا مکمل ڈیٹا الیکشن کمیشن کے پاس آجائے گا اور 7دسمبر قومی ووٹر ڈے کے طور پر منایا جائے گا‘ انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے قبل انتخابی فہرستوں کا مکمل ڈیٹا الیکشن کمیشن کے پاس آجائے گا اور سات دسمبر قومی ووٹرز ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا آغاز کردیا گیا ہے انتخابی فہرستوں میں 48 لاکھ نئے ووٹرز شامل کئے گئے ہیں اور پنجاب میں سب سے زیادہ 23لاکھ ووٹر شامل کئے گئے ہیں۔ بابر یعقوب نے کہا کہ سندھ اور کے پی کے میں سات سات لاکھ ووٹر شامل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :