چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سینئر وکلا سے ملاقات، سانحہ کوئٹہ پر تعزیت اور افسوس کا ..
تازہ ترین : 1

چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سینئر وکلا سے ملاقات، سانحہ کوئٹہ پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینئر وکلا سے ہائیکورٹ کانفرنس روم میں ملاقات کی جس میں انہوں نے سینئر وکلا سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینئر وکلا سے ہائیکورٹ کانفرنس روم میں ملاقات کی جس میں چیف جسٹس نے سینئر وکلاء سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق وکلاء اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کوئٹہ کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 16:31:03

اپنی رائے کا اظہار کریں