فرانس میں دہشت گردی،سیاحت متاثر، ڈزنی لینڈ کی آمدنی بھی کم

بدھ 10 اگست 2016 16:31

پیرس ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس اور بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد دہشت گردانہ حملوں کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فرانسیسی سیاحتی صنعت متاثر ہوئی اور ڈزنی لینڈ کی آمدنی بھی کم ہو گئی۔

(جاری ہے)

پیرس ہی میں ڈزنی لینڈ تفریحی پارک کے منتظم ادارے یورو ڈزنی کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران برسلز اور پیرس میں جو دہشت گردانہ حملے کیے گئے، انہوں نے فرانسیسی سیاحتی شعبے کو بھی متاثر کیا اور یورو ڈزنی کی آمدنی میں قریب 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یورو ڈزنی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس سال کی دوسری سہ ماہی میں یورو ڈزنی کی مجموعی آمدنی نو فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 327 ملین یورو یا 363 ملین امریکی ڈالر کے برابر رہ گئی۔بیان کے مطابق اس سال اپریل کے شروع سے لے کر جون کے آخر تک کے عرصے میں دہشت گردانہ حملوں کے علاوہ جن دیگر عوامل نے فرانسیسی سیاحتی صنعت اور ڈزنی لینڈ کی آمدنی کو متاثر کیا، ان میں عوامی شعبے کے فرانسیسی ملازمین کی ہڑتالوں اور خراب موسم بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :