فرانس کی اقتصادی شرح نمو میں بہتری
تازہ ترین : 1

فرانس کی اقتصادی شرح نمو میں بہتری

پیرس ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) فرانس نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو بہتری کی جانب لوٹ رہی ہے۔بینک آف فرانس کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک میں اقتصادی شرح نمو صفر فیصد رہی تاہم موجودہ سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 0.3 فیصد اضافے کا امکان ہے۔بینک کا کہنا تھا اسے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے خدشات ہیں تاہم آٹو موبائل انڈسٹری پیداوار مسائل کے باعث فی الوقت مستثنی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خدمات کا شعبہ ترقی تو کررہا ہے مگر اس کی رفتار ماضی کی نسبت انتہائی کم ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 16:15:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں