کینیڈا میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر میں 13.3 فیصد کمی

بدھ 10 اگست 2016 16:15

اوٹاوا ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) کینیڈا نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر میں 13.3 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

کینیڈین مارگیج اینڈ ہاؤسنگ کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران ملک کے ہاؤسنگ کے شعبے میں تعمیرات میں کمی واقع ہوئی بالخصوص کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات میں کمی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون کے دوران ملک میں 2,18,326 کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر ہوئی تھیں جبکہ جولائی کے دوران 1,98,395 عمارتیں تعمیر کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :