امریکہ ، بھارت اور افغانستان آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سینئیر صحافی صابر شاکر کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 16:13

امریکہ ، بھارت اور افغانستان آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ناکام کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) : پاکستان کے سیئیر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ امریکہ ، بھارت اور افغانستان آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تینوں ممالک آئندہ بھی وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کے خواہشمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوں اور پاکستان میں اپنی حکومت بنائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ، بھارت اور افغانستان فوری طور پر آرمی چیف جنرل راحیل اور ان جیسے جرنیلوں کی رخصت کے خواہشمند ہیں۔ اسی ضمن میں یہ تینوں ممالک ایک خفیہ کھیل بھی کھیل رہے ہیں۔ اس خفیہ کھیل کے پیچھے کی وجہ یہ ہے کہ جان مکین خود آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لے چکے ہیں۔ اور انہیں پاکستان کی مسلح افواج کی قابلیت کا بھر پور اندازہ بھی ہو چکا ہے۔ صابر شاکر نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت اور ان کی کامیابیوں سے یہ تینوں ممالک اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ ان کی کامیابیوں کو ناکامیوں میں بدلنا چاہتے ہیں۔