اسلام آباد کی شاہراہ پر ایک خاتون کے برہنہ حالت میں نکلنے کا معاملہ ، سب ڈرامہ نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 16:06

اسلام آباد کی شاہراہ پر ایک خاتون کے برہنہ حالت میں نکلنے کا معاملہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) : اسلام آباد کی شاہراہ پر ایک برہنہ لڑکی کے نکل آنے کی ویڈیو گذشتہ رات ہی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔ پہلے پہل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ مذکورہ لڑکی کو کسی نے گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہ احتجاجاً ایسی حرکت کر رہی ہے لیکن حقیقت اس کے مکمل برعکس اور چونکا دینے والی تھی۔ ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کے انداز ہی سے لگ رہا تھا کہ وہ یہ سب کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کر رہی ہے ۔

مقامی ویب سائٹ نے اس خاتون کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ ایک آدمی اے ٹی ایم مشین کے روم میں داخل ہو ا ہی تھا کہ اس دوران مذکورہ خاتون نے اندر داخل ہو کر آدمی سے تمام رقم اس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

آدمی کے انکار کرنے پر اس نے اے ٹی ایم مشین روم میں اپنی قمیض اتاری اور ایسے ہی سڑک پر نکل آئی اور شور مچانا شروع کردیا کہ اس شخص نے اس کے ساتھ زیادتی ہے۔

تمام تر الزام تراشی کے بعد خود کو متاثرہ کہنے والی اس خاتون نے آدمی کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کا۔یہ ساری صورتحال دیکھ رہی ایک خاتون نے مذکورہ لڑکی کو جسم ڈھانپنے کے لیے اپنا دوپٹہ پیش کیا لیکن اس نے انکار کردیا او ر بنا قمیض کے اسلام آباد کے ایف10مرکز میں چلتی رہی۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد مذکورہ لڑکی سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا الگ تبصرہ سامنے آیا ۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ خاتون یہ سب ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت کر رہی ہے جس میں خاتون نے اے ٹی ایم مشین روم میں پستول دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی آدمی اس کے خوف نہ آیا تو لڑکی نے قمیض اتار پھینکا اور باہر آکر چلانے لگی۔بعدازاں اس کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا تو ایک شخص آیا او ر اس نے کہا کہ گاڑی کی چابی دیں میں محفوظ جگہ پارک کردوں ،آدمی نے چابی دیدی اور وہ شخص گاڑی لے کر چلتا بنا اسی اثنا لڑکی سڑ ک کی دوسری جانب موجود ٹیکسی میں بیٹھ کر وہاں سے فرار ہوگئی او ر بے چارہ آدمی سرپکڑ کر رہ گیا۔

متعلقہ عنوان :