انسداد ڈینگی پلان پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے ۔ سیکرٹری کو آپریٹو

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 15:50

لاہور( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) سیکرٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے خبردار کیا ہے کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹاؤن ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اس سلسلے میں تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔

ٹاؤن ایڈمنسٹریشن آ فس ا قبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرو یلنس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں 44 کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور 121 قبرستان واقع ہیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤ ن بھر میں57مقامات پر واٹر باڈیز ہیں جن میں محکمہ فشریز نے ڈینگی لاروے کو تلف کرنے کے لئے مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔