ریو اولمپکس گیمز مینز ہاکی، جرمنی، بیلجیئم اور سپین نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 10 اگست 2016 15:22

ریو ڈی جنیرو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) ریو اولمپکس گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں جرمنی، بیلجیئم اور سپین کی ٹیموں نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ میں گروپ اے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سپین نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دی، یہ سپین کی مسلسل تیسری فتح ہے، بیلجیئم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف آسٹریلوی ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرایا اور فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی، برطانیہ نے میزبان برازیل کو 9-1 گولز کے بھاری مارجن سے شکست دی، گروپ بی میں جرمنی نے آئرلینڈ کو 3-2 گولز سے زیر کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، ہالینڈ نے کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 گولز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی، بھارت نے ارجنٹائن کو ہرایا۔

متعلقہ عنوان :