میلبورن کرکٹ کلب نے مائیکل کلارک کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی

بدھ 10 اگست 2016 15:22

میلبورن کرکٹ کلب نے مائیکل کلارک کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی

میلبورن ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک کو میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی گئی، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے ہیں، اس سے قبل شین وارن، رکی پونٹنگ اور گلین میگراتھ بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

35 سالہ کلارک نے گزشتہ برس تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے 115 ٹیسٹ میچز میں 8643 رنز بنائے۔ اس موقع پر کلارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم سی سی دنیا کا شاندار کرکٹ کلب ہے، اس کا لائف ممبر بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں اسلئے اس کا ممبر بننے پر بے حد خوشی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :