سی ڈی اے نے ا سلام آبادکو سبز جھنڈیوں اور بینرز سے سجا دیا

بدھ 10 اگست 2016 15:21

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تمام پبلک مقامات کو جھنڈیوں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے، اسی طرح یوم آزادی کے حوالے سے صفائی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں میں جھنڈے تقسیم کریں ۔

یوم آزادی کی تقریب 14اگست کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی، یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے سی ڈی اے دارالحکومت میں مختلف ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرے گی۔ سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات و فنانس ثناء اللہ امان نے بدھ کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ سی ڈی اے نے جشن آزادی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت میں تمام پبلک مقامات کو سبز ہلالی پرچموں اور بینرز سے سجایا گیا ہے۔ اسی طرح روڈ کے کنارے گھاس کی کٹائی پر بھی کام جاری ہے تا کہ جشن آزادی کے حوالے سے دارالحکومت کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جناح کنونشن سنٹر میں یوم آزادی کی تقریب کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ یوم آزادی کے حوالے سے سڑک کو سجایا گیا ہے۔

جگہ جگہ پر سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ صفائی کے بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ممبر ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مختلف ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جشن ِ آزادی کو بھر پور اور شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تقریبات 14 اگست تک شہر کے مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی۔

ممبر ماحولیات و فنانس ثنااللہ امان نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر جشنِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں، جشن آزادی کی خوشیوں میں شہریوں کو شریک کرنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا انتطام کیا گیا ہے ، جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں11 اگست سے 13 اگست تک سپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

13سے14اگست تک فٹ بال ٹورنامنٹ پی ایس بی میں شروع ہوگا جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔اسی طرح جشن آزادی کے حوالے سے سائیکلنک ریس14اگست کو ایف نائن پارک میں ہوگی۔ جشن ِ آزادی کے سلسلے میں سی ڈی اے نے F-9 پارک میں تین روزہ جشن آزادی میلہ منعقد کرنے کا بھی اہتمام کیا ہے جو 12 سے 14اگست جاری رہے گاجبکہ دامنِ کوہ اورF-9 پارک میں بارہ دری کے مقام پر 5 سے 14اگست تک روزانہ شام کو میوزیکل ایوننگ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

13 اور14 اگست کو لیک ویو کے مقام پر دو روزہ برڈ شوکا انعقاد کیا جائے گاجبکہ 13 اور14 اگست کو آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں تصویروں کی نمائش کے علاوہ بچوں کے درمیان موسیقی اور مصوری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر برڈ شو 13اور 14اگست کو لیک ویو پارک پارک، آزادی واک، 13اگست کو 5بجے لیک ویو پارک، شاندار کلچر شو، ملی نغمے، پینٹنگ کے مقابلے اور کرافٹ شو 14اگست کو آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج میں ہونگے۔ دوسری جانب میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کے تمام چیئرمینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں جھنڈے تقسیم کریں۔

متعلقہ عنوان :