لازمی تربیتی کورسز کے لئے گریڈ 18اور 20کے لئے مزید افسران کی نامزدگیاں کر دی گئی

بدھ 10 اگست 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لازمی تربیتی کورسز کے لئے گریڈ 18اور 20کے لئے مزید افسران کی نامزدگیاں کر دیں ہیں۔اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پالیسی کو لکھی گئی چٹھی میں بتا یا گیا ہے کہ 22اگست کو گریڈ 18یا اسکے مساوی افسران کے لئے 22واں مڈکیرئیر منیجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی ) 22اگست سے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور ‘پشاور ‘کوئٹہ اور اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے ‘اس کورس کے لئے وفاقی ترقیاتی ادارے کے گریڈ 18کے آفیسر ‘ڈپٹی ڈائریکٹر فیض احمد کو ایم سی ایم سی کے لئے نامزد کر دیا ہے جبکہ گریڈ 20یا اسکے مساوی گریڈ کے افسران کے لئے لازمی تربیتی کورس 105ویں نیشنل منیجمنٹ کورس کے لئے گوجرانوالہ ڈویلمپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی مقبول احمد ‘ ڈائریکٹر پرونشل کنزیومر پروٹیکشن کونسل عامر ضمیر ‘ کمشنر سرگودھا ندیم محبوب‘سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب امداد اللہ بوسال ‘ سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن آغا ‘ سی پی او ہیڈ کوارٹر بی اے ناصر ‘ ڈی آئی جی محمد طاہر ‘ ڈی آئی جی پی ایچ اے سلیمان چوہدری ‘آر پی او شیخوپورہ محمد صاحبزادہ شہزاد سلطان ‘ ڈی ج آئی بی اسلام آباد محمد اعظم ارشد ‘ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی صادق کمال اورکزئی ‘ ڈی آئی جی میرپور خاص اللہ بخش عرف جاوید اختر ‘ جوائنٹ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ‘ریگولیشن اسلام آباد سید معظم علی ‘چیف کمرشل منیجر پاکستان ریلویز خالد خورشید ‘سندھ حکومت کے سپیشل سیکرٹری محمد نواز شیح کو نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 22ویں مڈکیرئیر منیمجنٹ کورس کے لئے گریڈ 18کے آفیسر نثار احمد میمن کو نامزد کر دیا ہے ۔