وزیراعلیٰ بلوچستان کا نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ بلوچستان کا نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا‘ ثنا الله زہری نے کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے‘ وکلاء‘ سول سوسائٹی ہمارا ساتھ دیں ہم دہشت گردوں کو صاف نہیں کریں‘ ہم نے فیصلہ کرلیا صوبے میں ہم رہیں گے یا دہشت گرد رہیں گے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے وکلاء‘ سول سوسائٹی ہمارا ساتھ دے ہم دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے۔ دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہیں ہم انہیں ڈھونڈھ نکالیں گے اور ہم نے فیصلہ کرلیا صوبے میں دہشت گرد رہیں گے یا ہم رہیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 15:04:02

اپنی رائے کا اظہار کریں