کوئٹہ ‘مختلف علاقوں میں چھاپے، 20 مشتبہ افراد زیرحراست

بدھ 10 اگست 2016 15:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے بعد مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 20افراد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ مبینہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء کے نمونے فورنسک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوادئیے گئے پولیس ذرائع کے مطابق صدر بلوچستان بار ایسوسی ایشن بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ اور سول ہسپتال میں خود کش بم دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ‘چھاپوں کے دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیاپولیس ذرائع کے مطابق گرفتارکئے گئے کچھ افرادکاکالعدم تنظیموں سے تعلق کاشبہ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مبینہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء کے نمونے فورنسک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوادئیے گئے ہیں،فورنزک ٹیسٹ اور ڈی این اے سے حملہ آور کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :