کویت: غیر قانونی خادمائوں کو بھرتی کرنےوالی ایجنسی کے 6 ملازمین گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 15:00

کویت: غیر قانونی خادمائوں کو بھرتی کرنےوالی ایجنسی کے 6 ملازمین گرفتار

کویت: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): وزارتِ داخلہ اور سکیورٹی انفارمیشن کے ترجمان نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رہائشی قانون ضوابط لاگو کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر گھریلو خادمائیں مہیا کرنے والی جعلی ایجنسی کے 6ملازمین کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان کویتی شہریوں کو غیر قانونی گھریلوخادمائیں مہیا کر تے تھے۔

(جاری ہے)

اور اپنے کام سوشل میڈیا کے ذریعے کر رہے تھے۔ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر قانونی گھریلو خادماؤں کے کوائف بھی ملے ہیں ۔ پکڑ جانے والوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری، جبکہ باقی بانچوں کا تعلق افریقی ملک سے ہے ۔ واضع رہے کہ کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم گھریلو خادماؤں کو بھرتی کرنے والی ایجنسیوں پر پابندی عائد ہے ۔ صرف کویت ریذڈینسی افئیرز کی طرف سے منظور شدہ ایجنسیاں ہی گھریلو خادماؤں کو بھرتی کر سکتی ہیں۔