سپلائی موڑ کے قریب گھر میں گیس لیکج سے 2بچوں سمیت پانچ افراد زخمی
تازہ ترین : 1

سپلائی موڑ کے قریب گھر میں گیس لیکج سے 2بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) نوشہرہ کے علاقہ سپلائی موڑ کے قریب گھر میں گیس لیکج سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق سپلائی موڑ کے قریب ایک گھر میں گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا حادثے میں تین خواتین اور دو بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچوں افراد گھر میں گیس بھرنے سے زخمی ہوئے جن کی سانس متاثر ہے تاہم مریضو ں کا علاج جاری ہے جو جلد صحت یا ب ہو جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 14:58:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں