عمران فاروق قتل کیس ‘ سپریم کورٹ نے معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
تازہ ترین : 1

عمران فاروق قتل کیس ‘ سپریم کورٹ نے معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔بدھ کو سپریم کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔درخواست کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جس دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ معظم نے عمران فاروق کے قتل کی سازش خالد شمیم کے گھر تیار کی اور دو افراد کو ویزے لگوا کر لندن بھیجا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا بیان سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا عبوری چالان پیش ہو چکا ہے ، مداخلت نہیں کر سکتے
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 14:49:20

اپنی رائے کا اظہار کریں