بیت لحم اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر ی کا زیتون کا باغ اجاڑ ڈالا
تازہ ترین : 1

بیت لحم اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر ی کا زیتون کا باغ اجاڑ ڈالا

بیت لحم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہربیت لحم وادی رحال کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقامی فلسطینی شہر ی کے زیتون کے باغ پر حملہ کر کے دسیوں پھل دار پودے جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔وادی رحال مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہودی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے باغ میں موجود کم سے کم 50 پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے۔

یہودی دیوار فاصل کیخلاف سرگرم کمیٹی کے رکن حسن بریجیہ نے بتایا کہ جس باغ کو صہیونی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے اکھاڑ پھینکا ہے وہ مقامی فلسطینی شہری ابراہیم عابدہ کی ملکیت تھا۔انہوں نے بتایا کہ بیتل لحم شہر کے آس پاس اسرائیل کی کئی کالونیاں اور فوجی کیمپ قائم ہیں۔ یہ یہودی کالونیاں آہستہ آہستہ اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ یہودی آباد کار ان کالونیوں کے قریب واقع فلسطینیوں کی اراضی کو ہتھیانے کیلئے حملے کرتے رہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 14:47:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں