سیالکوٹ کے قریب مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی
تازہ ترین : 1

سیالکوٹ کے قریب مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)سیالکوٹ کے قریب مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورا چوک میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا 75سالہ ثناء اللہ زخمی ہو گیادوسرا حادثہ ظفروال روڈ اڈا گوپال پور میں پیش آیا جس میں رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں30سالہ اصغر علی زخمی ہو گیا۔ایک اور حادثہ میں سمبڑیال روڈپر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں80سالہ مبشر زخمی ہوگیا۔ چوتھا حادثہ حاجی پورہ میں موٹر سائیکل اور کار کے تصادم سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں18سالہ راشدشدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو1122کے عملے نے زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورہسپتال منتقل کر دیا۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 14:44:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں