اسلام آباد پشاورموٹروے پرکسٹمزانٹیلی جنس کی گاڑی کوحادثہ ‘4 اہلکار جاں بحق
تازہ ترین : 1

اسلام آباد پشاورموٹروے پرکسٹمزانٹیلی جنس کی گاڑی کوحادثہ ‘4 اہلکار جاں بحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)موٹر وے پر باہتر انٹرچینج کے قریب کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے اسلام آباد پشاور موٹر وے پر چکری کے قریب اسمگلنگ کے سامان سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا ‘اسی دوران باہتر انٹر چینج کے قریب انتہائی تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ‘جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیاکسٹم حکام نے بتایا کہ گاڑی کے حادثے میں کسٹمز انٹیلی جنس میں تعینات سپاہی محمد جمیل، محمد شکیل، اعجاز احمد اور ڈرائیورعامر حنیف جاں بحق ہوئے ‘زخمی انسپکٹرگل نواز کو پمز ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 14:43:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں