شارجہ: خاتون کو تنہا پا کر زیادتی کی کوشش کرنے والاایشیائی شہری گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 14:37

شارجہ: خاتون کو تنہا پا کر زیادتی کی کوشش کرنے والاایشیائی شہری گرفتار

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): شارجہ پولیس نے ایشیائی شہری کو خاتون کو تنہا جان کر زبردستی زیادتی کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔ ملزم نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔ اس نے کہا کہ خاتون نے اس سے جنسی خواہش کام کے عوض 1000درہم لیے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ اس خاتون کو لے کر شارجہ میں اپنے فلیٹ لے کر جا رہا تھا ۔کہ ایک جگہ کچھ کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لیئے رکا مگر اس خاتون نے اس غیر موجودگی میں کار میں موجود پرس سے 600درہم بھی چرا لیے ۔ مگر فلیٹ پر پہنچنے کے بعد خاتون نے مزید رقم کا مطالبہ کیا میر ے نہ دینے پر اس نے میرے خلاف زیادتی کی جھوٹی رپورٹ لکھوائی ہے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ اگلی پیشی تک ملتوی کر دیاہے ۔