ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا نوجوان کھلاڑیوں کیلئے نقصاندہ ہے: وسیم اکرم

بدھ 10 اگست 2016 14:35

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا نوجوان کھلاڑیوں کیلئے نقصاندہ ہے: ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے ، موجودہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ٹھیک کہتے ہیں کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری بڑی محرومی ہے ۔

(جاری ہے)

عظیم گیند باز کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم اچھی بن گئی ہے تاہم یہ بات بھی درست ہے کہ جب تک کھلاڑی اپنے ہوم گراؤنڈ اور اپنے لوگوں کے سامنے نہ کھیلیں تب تک ان کی کامیابیوں کا مزہ کرکرا رہے گا۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھاکہ 7 ،8 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے سبب نوجوان بہترین کرکٹرز کو اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھنے سے محروم ہو چکے ہیں۔ وہ اور وقار یونس عمران خان کو دیکھ کر فاسٹ باؤلر بنے تھے تاہم آج کے کرکٹرز کو یہ موقع نہیں ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :