فلسطینیوں کی رہائی تک چارمغوی اسرائیلی فوجیوں کو آزاد نہیں کریں گے،حماس

بدھ 10 اگست 2016 14:29

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل جب تک جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی اسیران کو رہا نہیں کرے گا، اس وقت تک غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو بھی رہا نہیں کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں 1500 فلسطینی مریض ہیں جبکہ 750 انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے ہیں۔ اسیران میں 400 بچے اور 70 خواتین بھی شامل ہیں۔دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مجاہدین نے دشمن کے 4فوجیوں کو جنگی قیدی بنا رکھا ہے۔حماس نے ماضی میں بھی متعدد بار اسرائیل کے جنگی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو رہائی دلائی تھی۔ 2011ء کو اسرائیل کے ایک فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید 1050 فلسطینیوں کو رہا کرایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :