عراقی وزیردفاع کی جانب سے اسپیکرپارلیمنٹ کے خلاف کرایاگیابدعنوانی کا مقدمہ خارج

بدھ 10 اگست 2016 14:28

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)عراقی عدلیہ نے ملکی پارلیمان کے اسپیکر پر عائد کردہ بدعنوانی کے مقدمے کا خارج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ ملکی وزیردفاع کی جانب سے عائدکروایاگیا تھا،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی حکام نے بتایا کہ ناکافی شواہد کی بنا پر سلیم الجبری کو بری کر دیا گیا ہے۔ الجبری کو اگرچہ گرفتار نہیں کیا گیا تھا تاہم انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ عراقی حکومت نے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کی خاطر کریک ڈاوٴن شروع کر رکھا ہے، جس میں کسی سیاسی یا اہم شخصیت کا لحاظ نہیں کیا جا رہا ہے۔