کالاشاہ کاکومیں موسلادھاربارش،برساتی نالوں میں شدیدطغیانی سے مزیددرجنوں نشیبی علاقے زیرآب آگئے

بدھ 10 اگست 2016 14:28

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) کالاشاہ کاکومیں موسلادھاربارش،برساتی نالوں میں شدیدطغیانی سے مزیددرجنوں نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔چھت گرنے اورٹریفک حادثے کے دوران خاتون ہلاک چھ افرادشدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالاشاہ کاکواوراسکے دیگرگردونواح میں بھی وقفے وقفے موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری رہاجسکے باعث نالہ ڈیک،نالہ بھیڑ اورنالہ لیلہ میں شدیدطغیانی کیوجہ سے موضع جیر،سلیم کوٹ،شامکے،چک نمبر46,ڈیرہ ولائت،ٹھٹہ موہاڑی اورشریف پورہ وغیرہ کے علاقہ جات زیرآب آگئے۔

جبکہ دوران بارش ڈیرہ شریف میں ایک کچے مکان کی چھت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر65سالہ فاطمہ بی بی موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔علاوہ ازیں دوران بارش بس سٹاپ راوی ریان کے قریب جی ٹی روڈپرموٹرسائیکل رکشہ الٹ گیاجسکے نتیجہ میں ڈرائیورقربان علی سمیت سلامت اللہ،خورشیداحمد،عابدعلی،محمدحنیف اورخدابخش شدیدزخمی ہوگئے جنہیں مقامی افرادنے طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے پہنچادیاہے۔

متعلقہ عنوان :