اوول ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو کھلایا گیا تو حیران کن ہوگا، حفیظ پرفارم نہیں کررہاتو چوتھے ٹیسٹ میں افتخار کو کھلایا جائے جس سے پاکستان کو پانچویں باؤلر کی کمی بھی پوری ہوجائے گی، پاکستان ٹیم کم بیک کرتے ہوئے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے ، اوول کی وکٹ پاکستان ٹیم کیلئے موزوں ہوگی،وکٹ خشک ہوگی اور باؤنس بھی ملے گا،مناسب اسپن اورباؤنس ملنا یاسرشاہ کیلئے بہت اچھا ہو گا
پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا انٹرویو
بدھ 10 اگست 2016 14:19
(جاری ہے)
یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ باآسانی یہ ٹیسٹ جیت گیا۔انہوں نے کہا کہ یونس خان کے بجائے محمد حفیظ پر زیادہ تنقید اس لئے ہورہی ہے کہ اس کا ایشیا ء سے باہر ٹریک ریکارڈ زیادہ اچھانہیں رہا ۔
محمد حفیظ اننگزکے آغازمیں ہی شاٹس کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کے مقابلے میں 20سالہ سمیع اسلم مکمل بیٹسمین لگتاہے،نوجوان بلے باز باڈی کے بہت قریب سے کھیلتاہے۔ محمد حفیظ کو اوول ٹیسٹ کھلایاجاتاہے تو مجھے یقینا حیرت ہوگی ،اگرحفیظ پرفارم نہیں کررہاتو چوتھے ٹیسٹ میں اس کی جگہ افتخار کو کھلایا جائے،اگرافتخارنمبر6پوزیشن پر بیٹنگ کرتاہے اور ساتھ ہی دن میں15سے 20اوورزبھی کرالیتاہے تو اس طرح ہم پانچ بولرز کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کو ابھی سے ناامیدیا مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ابھی ہم نے سیریزنہیں ہاری ہے۔پاکستان ٹیم کم بیک کرتے ہوئے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے۔، اوول کی وکٹ پاکستان ٹیم کیلئے موزوں ہوگی جو خشک ہوگی اور کچھ باؤنس بھی ملے گا۔مناسب اسپن اورباؤنس ملنا یاسرشاہ کیلئے بہت اچھا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان کو قربانی کا بکرا بنانے سے ناخوش
-
قومی ٹیم کی کوچنگ، جیسن گلیسپی نے جنوبی آسٹریلیا سے علیحدگی اختیار کرلی
-
میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
بابر اعظم آرمی ٹریننگ کیمپ میں شامل ہونے کے بجائے آرام کرنا چاہتے تھے، رپورٹس میں دعویٰ
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30مارچ سے شروع ہوگا
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایکٹرینا الیگزینڈروااور ڈینیئل کولنزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
کاکول ٹریننگ کیمپ، اعظم خان 2 کلومیٹر ریس پوری نہ کرسکے
-
اماراتی کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کیخلاف معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کردیں
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اور ڈینیئل مدویدیف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا ؟ سلیکشن کمیٹی نے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا
-
پی سی بی نے پی ایس ایل میں ادائیگیوں میں تاخیر کے فیکا کے دعوے کی تردید کردی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئندہ ماہ اپریل میں انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.