چین ، منشیات سمگلنگ کرنیوالے گینگ کی سرغنہ سمیت 23گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 14:09

تائی یوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء )چین کے شمالی صوبے شان ژی میں پولیس نے 23افراد کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل پولیس نے ایک مشتبہ شخص لیو کو گرفتار کیا جو کہ شان ژی کی کاؤنٹی لیو لن میں منشیات فروخت کررہا تھا ، جب پولیس نے اس سے تفتیش کی تو ہوبائی صوبے سے مزید مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ، اس طر ح 23افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 47افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ، پولیس نے 1400گرام نشہ آور اشیاء برآمد کر لی گئیں ، اس گروہ کی سرغنہ ایک عورت ژینگ بتائی جاتی ہے جو ہوبائی کے شہر ٹیان من میں رہتی ہے ، وہ کاسمیٹکس کے کاروبار کی آڑ میں اپنے ایجنٹوں کو منشیات فراہم کرتی تھی۔