دنیا میں صرف 20 ہزار شیر باقی رہ گئے
تازہ ترین : 1

دنیا میں صرف 20 ہزار شیر باقی رہ گئے

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) دنیا بھر میں گزشتہ روز شیروں کا عالمی دن منایا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ شیروں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے پوری دنیا میں یہ دن منایا جا رہا ہے۔ اس مہم کا آغاز افریقن لائن اینڈ انوائرنمنٹ ریسرچ ٹرسٹ کی طرف سے تین برس قبل کیا گیا تھا۔ افریقی اور ایشیائی شیروں کی آبادی گزشتہ 20 برس کے دوران 40 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے جنگلوں میں شیروں کی آبادی محض 20 ہزار تک محدود ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 14:08:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں