محمد عامر اگلے سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے
تازہ ترین : 1
محمد عامر اگلے سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے

محمد عامر اگلے سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست۔2016ء )انگلش کرکٹ کاؤنٹی ایسکس نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ساتھ معاہدے میں دلچسپی ظاہر کردی،24سالہ پیسر اگلے سیزن میں ایسکس کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق محمد عامر کے اگلے انگلش سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی باؤلنگ کے جوہر دکھانے کا موقع موجود ہے گے ۔ انگلش کاؤنٹی ایسکس محمد عامر سے معاہدہ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے جلد فاسٹ باؤلر سے رابطہ کیا جائے گا، محمد عامر نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی تین ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں تاہم وہ ابھی تک اپنی پرانی فارم میں نظر نہیں آئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 14:05:54

اپنی رائے کا اظہار کریں