حکمران ملک و قوم کی بجائے صرف اپنی اور حواریوں کی ترقی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں‘جمشید چیمہ
بدھ 10 اگست 2016 13:43
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف نے زراعت اور کسان کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کر رکھی ہے انشا اللہ جب بھی اقتدار میں آئیں گے اس پر کسی تاخیر کے بغیر فوری عملدرآمد شروع کر یں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی اس نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ۔ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں کو ان کی اجناس کا صحیح معاوضہ نہیں مل سکا ۔ اس سلسلہ میں میکنزم بنانے کی ضرورت ہے جس میں کسان کو بطور مرکزی اسٹیک ہولڈر شامل کر کے اس کی مشاورت کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ حکمران مجموعی طور پر ملک و قوم کی بجائے صرف اپنی اور حواریوں کی ترقی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ آج صرف کسان ہی نہیں بلکہ ہر شعبے سے وابستہ افراد مشکلات کا شکار ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی جدوجہد کے ذریعے عوام کو اپنے حقوق کاشعور دینے میں کامیاب رہی ہے انشا اللہ اب حکمرانوں کواحتساب کے کٹہرے میں لانے کیلئے جدوجہد جاری ہے جسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
-
گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے،رپورٹ
-
واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
-
پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان
-
این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی گئی
-
وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی
-
سمندر پار پاکستانی عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی مرتب
-
گلی محلوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین دوست دھر لئے گئے
-
گورنرسندھ سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گورنر ہائوس میں ملاقات
-
گورنر سندھ سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کے ہمراہ ملاقات
-
پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوںکا ملکی ترقی میںنمایاں کردار ہے، ایازمیمن
-
کورونا فنڈز میں50کروڑ کے الزام میں ملوث اکاؤنٹنٹ کی بحالی کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.