تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی فٹنس اچھی نہ تھی، رمیز راجہ
بدھ 10 اگست 2016 13:43
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی فٹنس اچھی نہ تھی ‘ سمیع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ ہوگیا ہے ‘ ون ڈے ٹیم میں عمر گل کو شامل کرکے رسک لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہاکہ ایجبٹسن ٹیسٹ میں برتری لینے کے باوجود پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو قابو کرنے میں ناکام رہی ‘ سابق کپتان کے مطابق بولرز کی خراب فٹنس، بیٹنگ کا دباؤ میں آنا ناکامی کی وجوہات تھیں البتہ سمیع اسلم کی دریافت سے اوپننگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ میں اوول کی وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہے اگر باؤنس ملا تو دوبارہ سے پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں ‘کرکٹ کے راجہ نے کہاکہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے اس میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو خوش آئند ہے تاہم عمر گل کا انتخاب کرکے رسک لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.