اولمپکس مقابلوں میں چوتھے دن امریکہ کے کھلاڑیوں نے مزید چار طلائی تمغے جیت لئے ‘ امریکہ 26تمغوں کے ساتھ سر فہرست
بدھ 10 اگست 2016 13:43
(جاری ہے)
فیلپس نے دو سو میٹر بٹرفلائی مقابلے میں جنوبی افریقہ کے تیراک لی کلوس کو ہرا کر 2012 کے لندن اولمپکس میں اسی مقابلے میں اپنی شکست کا بدلہ بھی لیا۔
انھوں نے چار ضرب دو سو میٹر مقابلے میں امریکی ٹیم کو طلائی تمغہ دلوایا ‘ برطانیہ کی ٹیم نے اس مقابلے میں چاندی جبکہ جاپان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔امریکہ کو دن کا تیسرا طلائی تمغہ بھی تیراکی میں ہی ملا جب خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے دو سو میٹر فری سٹائل مقابلہ جیتا۔ یہ کیٹی کا انفرادی طور پر ریو میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل ہے۔کیٹی نے اس دوڑ میں سویڈن کی سارہ سوسٹروم کو شکست دی ‘ کانسی کا تمغہ آسٹریلیا کی ایما میکوین کے حصے میں آیاجمناسکٹس میں امریکی خواتین کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی خواتین کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا ‘19 سالہ امریکی جمناسٹ سمون بائلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میڈل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود چین نے مقابلوں کے چوتھے دن تین طلائی تمغے حاصل کیے۔سنکرونائزڈ ڈائیونگ کے دس میٹر پلیٹ فارم مقابلے میں چینی کھلاڑیوں نے لگاتار پانچویں اولمپکس مقابلوں میں اپنے ملک کو طلائی تمغہ دلوایا اس کے علاوہ ویٹ لفٹنگ میں چین کے 22 سالہ شی زیہونگ نے 69 کلوگرام وزن کے مقابلے میں مجموعی طور پر 352 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔ یہ ویٹ لفٹنگ میں چین کا تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ہنگری کی خاتونِ آہن کہلانے والی کاتنکا ہوسو نے دو سو میٹر انفرادی میڈلی میں اول نمبر پر آ کر اپنے طلائی تمغوں کی تعداد تین تک پہنچا دی ‘ انھی کی بدولت ہنگری کل چار طلائی تمغوں کے ساتھ پوائٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیاادھر فیلڈ ہاکی کے مقابلوں میں پول بی کے ایک میچ میں انڈیا نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے پر دو گول سے شکست دے دی۔ اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں انڈیا جرمنی سے ہار گیا تھا چوتھے دن کے اختتام پر امریکہ نو طلائی، آٹھ نقرئی اور کانسی کے نو تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے ‘ چین آٹھ طلائی، تین نقرئی اور کانسی کے چھ تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ہنگری چار طلائی، ایک نقرئی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا چوتھے اور روس پانچویں نمبر پر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.