صدر پیوٹن کا برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ٹیلی فونک رابطہ،مستقبل میں ملاقات پر اتفاق

بدھ 10 اگست 2016 13:39

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) روس کے صدر پیوٹن اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ہم منصبوں نے مستقبل میں ملاقات پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس تعاون اور فضائی حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم بھی کیا۔

روس اور برطانیہ کے شہریوں کو درپیش مشترکہ خطرات سے مل کر نمنٹے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔برطانوی وزیراعظم کی ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے روس اور برطانیہ کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض معاملات پر اختلافات کے باوجود وہ مشترکہ مسائل کے حل پر بات چیت کرسکتے ہیں۔