قندیل بلوچ قتل کیس ، قندیل کو کہیں اور قتل کر کے لاش گھر لائی گئی ۔ تفتیشی افسر ..
تازہ ترین : 1

قندیل بلوچ قتل کیس ، قندیل کو کہیں اور قتل کر کے لاش گھر لائی گئی ۔ تفتیشی افسر کا انکشاف

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ): قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس اور تفتیشی ٹیم تاحال تحقیقات میں مصروف ہے۔ تفتیشی ٹیم کے افسر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ قندیل بلوچ کو کہیں اور قتل کر کے گھر لایا گیا اور قندیل بلوچ کے قتل سے متعلق قندیل کے والدین بھی آگاہ تھے۔ جس کے بعد پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات کادائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم عظیم نے اپنے بیانات سے انحراف شروع کر دیا ہے جبکہ پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں قندیل کے بیرون ملک موجود بھائی کو بھی نامزد کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز آر پی او آفس میں ہوئی ایک میٹنگ میں پولیس کے لیگل ایڈوائیزرنے آگاہ کیا کیس کےمدعی کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا گیا تو کیس میں گواہوں کی عدم موجودگی کے سبب کیس ختم ہو جائے گا اور ملزمان پہلی پیشی میں ہی بری ہو جائیں گے کیونکہ اس کیس کا مدعی ملزمان کا حقیقی والد ہے جبکہ ہلاک ہونے والی اس کی سوتیلی بیٹی ہے اور اس کی ہمدردیاں اپنے حقیقی بیٹوں کے ساتھ ہوں گی۔

کیس کے کمزور ہونے کے باعث پولیس چاہ کر بھی ملزمان کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا سکے گی۔ خیال رہے کہ اس وقت قندیل قتل کیس میں پولیس کی حراست میں 12 افراد موجود ہیںجن میں سے صرف دو کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ باقی دس افراد کو پولیس اسی کیس میں مختلف مقامات پر حراست میں رکھے ہوئے ہے جن کا تعلق کسی نہ کسی طرح قندیل قتل کیس سے جڑا ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 13:37:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں