عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی بیالیس برس کی ہو گئیں

بدھ 10 اگست 2016 13:30

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی بیالیس برس کی ہو گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی بیالیس برس کی ہو گئیں ان کی 42ویں سالگرہ گیارہ اگست جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میں سالگرہ تقاریب منعقد ہوں گی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

حدیقہ کیانی اردو ،پشتو اور پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیں وہ گیارہ اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میں ریلیز ہوا ۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :