بورنگ قرار دی جانیوالی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ نے کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 10 اگست 2016 13:30

بورنگ قرار دی جانیوالی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ نے کمائی کا نیا ریکارڈ ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست۔2016ء) امریکی باکس آفس پر اگست کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونے والی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ نے دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم نے اب تک 135ملین ڈالر کما لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ”سوسائیڈ سکواڈ“ ایک سو پینتیس ڈالر کا بزنس کر کے اگست کے پہلے ہفتے میں سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی فلم بن گئی ہے۔اس سے قبل ”گارڈینز آف دی گیلکسی“ نے چورانوے لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ ناقدین نے ”سوسائیڈ سکواڈ“ کو ایک بدمزہ اور بورنگ فلم قرار دیا تھا مگر شائقین فلم کی بھرپور تعداد اور بزنس نے ان کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے۔ اداکار ول سمتھ اور مارگٹ رابی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :