خوف اور دہشت سے بھرپور فلم’دی ڈیولز ڈول‘ کا ٹریلر جاری
تازہ ترین : 1
خوف اور دہشت سے بھرپور فلم’دی ڈیولز ڈول‘ کا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور فلم’دی ڈیولز ڈول‘ کا ٹریلر جاری

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء)خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’دی ڈیولز ڈول ‘(The Devil's Dolls)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔پیڈریگ رینلڈز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار قاتل کی تلاش کے دوران مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے جس کے بعد شہر میں قتل و غارت گری کابازار گرم ہو جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں کرسٹوفر ویل،کم جیکسن،سمانتھا اسمتھ،کینیڈی برائس اور ایشلین روس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹیڈ ایکرلے اور گریگ ہیگارٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 16ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 13:27:12

اپنی رائے کا اظہار کریں