لاس اینجلس‘ اینی میٹڈفلم’ پیٹس ڈریگن‘ کارنگا رنگ پریمیئر
تازہ ترین : 1
لاس اینجلس‘ اینی میٹڈفلم’ پیٹس ڈریگن‘ کارنگا رنگ پریمیئر

لاس اینجلس‘ اینی میٹڈفلم’ پیٹس ڈریگن‘ کارنگا رنگ پریمیئر

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء)ننھے ٹارزن کی دیوہیکل ڈریگن سے ہونیوالی غیر معمولی دوستی کی عکاسی کرتی نئی اینی میٹڈڈرامہ ہالی وڈفلم’پیٹس ڈریگن‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ہدایتکار ڈیوڈ لاؤری کی اس لائیو ایکشن فلم کی کہانی پیٹس نامی ایک یتیم لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جو راستہ بھٹک کر جنگل میں پہنچ جاتا ہے اور پھر طویل عرصے تک یہیں رہتا ہے جہاں اس کی دوستی ایک دیوہیکل ڈریگن سے ہو جاتی ہے اور اس انوکھی دوستی کو نبھانے کیلئے یہ لڑکا ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہے اور اپنے ڈریگن دوست کی مدد کرتا ہے۔

جیمز وائیٹیکر اوربیری اوسبرن کی مشترکہ طور پر پروڈکش میں مختلف اینی میٹڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکاررابرٹ ریڈ فورڈ، برائس ڈیلاس، کارل اربن، کریگ ہال، ویس بینٹلے، ٹِم وونگ اور جِم میکلارتھی کی ا?وازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 13:27:11

اپنی رائے کا اظہار کریں