برا زیل ،اولمپکس مقابلوں کی کوریج کرنیوالی صحافیوں کی بس پرفائرنگ،2معمولی زخمی

بدھ 10 اگست 2016 13:22

برا زیل ،اولمپکس مقابلوں کی کوریج کرنیوالی صحافیوں کی بس پرفائرنگ،2معمولی ..

ریوڈی جینیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) اولمپکس مقابلوں کی کوریج کرنیوالی صحافیوں کی بس پرفائرنگ،2معمولی زخمی ریوڈی جینیرو میں جاری ریو اولمپکس کی کوریج کرنیوالے صحافیوں کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔فائرنگ سے دو صحافی معمولی زخمی ہوگئے۔بس میں سوار میڈیا کارکن باسکٹ بال میچ کی کوریج کے بعد واپس آرہے تھے۔

(جاری ہے)

اولمپکس مقابلوں کی کوریج کرنے والی اس بس میں کل 12افراد سوار تھے،جس میں 4ملکی اور 8غیرملکی صحافی شامل تھے، زخمی ہونے والوں میں ترک صحافی شامل ہیں جنھیں شیشہ لگنے سے زخم آئے ہیں۔واقع کے بعد فوری طور پر بس کو پولیس کے حفاظتی دستے میں میڈیا سینٹر پہنچایاگیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریو ڈی جنیرو میں ڈیوڈورو سے بارا تک کے سفر کے دوران بس پر کوئی چیز پھینکی گئی ہے جس سے بس کے شیشے ٹوٹے تاہم سیکیوریٹی ایجنسی واقع کی تحقیقات کررہی ہیں اور ان کی رپورٹ کیب عد ہی مزید بات کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :