سمیع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ حل ہوگیا ، رمیز راجہ

بدھ 10 اگست 2016 13:18

سمیع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ حل ہوگیا ، رمیز راجہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی فٹنس اچھی نہ تھی، سمیع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ ہوگیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم میں عمر گل کو شامل کرکے رسک لیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایجبٹسن ٹیسٹ میں برتری لینے کے باوجود پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو قابو کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بولرز کی خراب فٹنس، بیٹنگ کا دباؤ میں آنا ناکامی کی وجوہات تھیں البتہ سمیع اسلم کی دریافت سے اوپننگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔رمیز راجا نے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ میں اوول کی وکٹ بیٹسمینوں کے لیے سازگار ہے اگر باؤنس ملا تو دوبارہ سے پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔کرکٹ کے راجا کا کہنا تھا کہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے اس میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو خوش آئند ہے لیکن عمر گل کا انتخاب کرکے رسک لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :