پاکپتن اور اس کے گرونواح میں شدید بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا
تازہ ترین : 1

پاکپتن اور اس کے گرونواح میں شدید بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست - 2016ء)پاکپتن اور اس کے گرونواح میں شدید بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جس پر لوگوں خوشی کا اظہار کیا اللہ کے حضور شکرانے کے نفل ادا کئے۔ گرمی سے گھبرائے لوگوں نے سکوں محسوس کیا ۔دوسری طرف لوگوں کو شہر کے نہ صرف نشیبی علاقوں میں بلکہ پورے شہر میں سیوریج سسٹم کی خرابی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں گلیوں بازاروں میں بارش اور گڑوں کا گندہ پانی پھیل گیا۔شہریوں نے ٹی ایم اے پاکپتن کی نااہلی کی وجہ سے عرصہ سے سیوریج سسٹم کی خرابی دور نہیں ہو سکی۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکپتن شہر کا سیوریج سسٹم کا نظا م درست کیا جائے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 13:16:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں