کمانڈر سدرن کمانڈ کی شہید کیمرہ مین کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت
تازہ ترین : 1

کمانڈر سدرن کمانڈ کی شہید کیمرہ مین کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سول ہسپتال دھماکے میں شہید ہونے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے بھائیوں سے اظہار تعزیت کیااور کہا ہے کہ شہزاد قوم کا شہید ہے اور پاک فوج اپنے شہدا کو اون کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بدھ کی صبح سول ہسپتال دھماکے میں شہید ہونے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر گئے اور ان کے بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر شہزاد خان کی بیٹی نے ان کے کندھے پر لگا ہوا بیج مانگ لیا جس پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے بلا تاخیر اسے اپنے کندھے پر لگا ہوا قومی پرچم کا بیج اتار کر دے دیا۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں انہیں کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ،ہمیں حوصلہ رکھنا چاہیے۔۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 13:08:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں