بندوق رکھنے والے ہلیری کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں، ٹرمپ

بندوق رکھنے والے ہلیری کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء)امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بندوق رکھنے والے افراد ہلیری کلنٹن کو امریکا کی صدر بننے سے روک سکتے ہیں۔امریکی ریاست نارتھ کیلورینا کے شہر ولمنگٹن میں انتخابی مہم کی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہلیری اگر اپنے ججز کو منتخب کرتی ہے تو آپ لوگ کچھ نہیں کر سکتے۔

ڈیموکریٹ ہاؤس کے رکن ڈیوڈ نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی حریف کے خلاف مسلح بغاوت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ادھر رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے آن لائن تنقیدمیں لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔تاہم ان کی مہم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقصد گن رائٹ کی حمایت کرنے والوں کو بیلٹ باکس تک لانا ہے تاکہ سیاسی طور پر تبدیلی آ سکے۔

ریپلکن کے صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ ’ہیلری کلنٹن اصل میں دوسری ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہیں، اگر کسی طرح وہ صدر بن گئیں تو پھر وہی ججوں کا انتخاب کریں گی، اور آپ کچھ نہیں کر سکتے۔امریکی آئین میں دوسری ترمیم اسلحہ رکھنے کے حق کی یقین دہانی دلاتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تیزی سے ردعمل کا اظہار کیا، اور اپنے تبصروں میں لکھا کہ ’ایسا دکھائی دیتا ہے کہ رپبلکن امیدوار اسلحے سے تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔

امریکی ریاست کنیٹیکٹ کے سینیٹر کرس مرفی کے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غیر مستحکم لوگ، جو کلنٹن سے نفرت کرتے ہیں، وہ اس پر حرکت میں آ سکتے ہیں۔ہلیری کلنٹن کی مہم کے مینیجر رابی موک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تازہ بیان کے حوالے سے کہا کہ ’جو ٹرمپ کہہ رہے ہیں وہ خطرناک ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2016 - 13:05:09

اپنی رائے کا اظہار کریں