سانحہ کوئٹہ کے بعد لاہورسمیت پنجاب بھر میں عدالتوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی‘سپریم کورٹ لاہوررجسٹری، ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں اصل شناختی کارڈدکھائے بغیرکسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی
میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 12:53
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے بعد لاہورسمیت پنجاب بھر میں عدالتوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری، ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں اصل شناختی کارڈدکھائے بغیرکسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی،سانحہ کوئٹہ کا سوگ بھی جاری ہے، وکلا ءآج بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی سیکورٹی انتہائی سخت، وہ افراد جو پہلے عدالتوں میں داخلے کے لئے شناخت کرانے کے پابند نہیں تھے، اب وہ بھی اصل قومی شناختی کارڈ دکھائے بغیر عدالتوں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔(جاری ہے)
وکلاءاور سائلین سمیت سب کیلئے شناخت کرانا اورتلاشی دینا لازمی جبکہ عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خفیہ کیمرےاور واک تھرو گیٹس نصب کرکے پولیس نفری بھی بڑھا دی گئی۔
مخصوص اسٹیکر والی گاڑیوں کو ہی عدالتی پارکنگ میں آنے کی اجازت ہوگی،صرف وہی سائل عدالتوں میں داخل ہو سکیں گے جن کے مقدمات زیر ِسماعت ہیں،غیر متعلقہ افراد کا عدالتوں میں داخلہ قطعی طور پر بند ، ججوں اور وکلاءسمیت بار کونسلز اور بارایسوسی ایشنز کی عمارتوں کی سیکورٹی بھی انتہائی سخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کا سوگ آج بھی جاری ، وکلا ء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے،ہائی کورٹ میں صرف ایمرجنسی مقدمات کی سماعت جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.