اسلام آباد سے مبینہ طور پر افغان خفیہ ادارے کا اہلکار گرفتار‘ تفتیش کیلئے نامعلوم ..
تازہ ترین : 1
اسلام آباد سے مبینہ طور پر افغان خفیہ ادارے کا اہلکار گرفتار‘ تفتیش ..

اسلام آباد سے مبینہ طور پر افغان خفیہ ادارے کا اہلکار گرفتار‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) اسلام آباد سے مبینہ طور پر افغان خفیہ ادارے کا اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو سے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر حساس ادارے کے باہر ریکی کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گرفتار شخص افغان انٹیلی جنس ادارے کا اہلکار ہو سکتا ہے، مشکوک شخص کے پاس کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی۔سیکورٹی اداروں نے گرفتار افغان باشندے کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 12:53:18

اپنی رائے کا اظہار کریں