ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 18 اگست سے شروع ہوگا

بدھ 10 اگست 2016 12:46

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 18 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 20 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ 14 سے 16 ستمبر جبکہ ساک سائیکلنگ چیمپئن شپ 17 سے 18 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کریگی۔ ایونٹس میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ 18 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا ایک ماہ تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں 20 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں سے 10 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں بھارت میں دونوں ایونٹس کیلئے بھجوائیں گے۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے مستند اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ کو تیار کریں گے تاکہ ایونٹ میں وہ اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :